3 ستمبر، 2024، 10:33 AM

بحیرہ احمر میں کشتی کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، یمنی فوج

بحیرہ احمر میں کشتی کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بحیرہ احمر میں کشتی پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں کشتی پر میزائل اور ڈرون حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر بحیرہ احمر میں کشتی کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی شب یمنی فوج نے تجارتی کشتی BLUE LAGOON پر میزائل اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ مذکورہ کشتی یمنی فوج کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جارہی تھی۔

جنرل سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون طیاروں نے کشتی کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1926366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha