مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر کی فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے جواب میں خطے میں امریکہ کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل میزائل ہائی الرٹ کر دئے ہیں۔
ایرانی میزائلوں کی ایک قابل ذکر تعداد ملک بھر میں زیر زمین پھیلی ہوئے میزائل شہروں میں ہے جسے غیر معمولی ہنگامی ایڈونچر کی صورت میں استعمال کیا جائے گا۔
ایران نے موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ