21 اگست، 2024، 12:56 AM

غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، مصری صدر

غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، مصری صدر

امریکی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں مصر کے صدر نے غزہ جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القاہرہ 24  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مصر کے دورے کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مصری صدر نے خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، دنیا کے ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور خطے میں استحکام کی بنیادی ضمانت کے طور پر شروع ہونی چاہیے۔ 

اس ملاقات میں فریقین نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کے ثالثوں کی کوششوں اور صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے السیسی کو اپنے دورہ مقبوضہ فلسطین کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کی کوششوں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکا کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک غزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکہ کے کردار کو جانبدارانہ قرار دے کر اس ملک کی ثالثی مسترد کر چکی ہے، کیونکہ امریکہ صیہونی رجیم کی سیاسی و سفارتی حمایت سے لے کر فوجی مدد کرتا آرہا ہے۔

News ID 1926094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha