مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے تہران اور بیروت میں صیہونی حکومت کے تناؤ پیدا کرنے والے اقدامات اور سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نبیہ بری نے غزہ اور لبنان میں بچوں اور عورتوں کے خلاف صیہونی رجیم کی نسل کشی کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا: یہ پالیسی اسرائیل کے فوجی کشیدگی کو بڑھانے اور جنگ روکنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے فیصلے کا ثبوت ہے۔ نبیہ بری نے قرارداد 1701 کے مطابق UNIFIL کے مشن کی توسیع پر لینبان کی پابندی پر زور دیا۔
اس دوران امریکی صدر کے ایلچی ہوچسٹین نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے آغاز سے قبل جو بائیڈن کی درخواست پر لبنان میں ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کو لبنان کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب جنگ بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے امریکی صدر کے ایلچی نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1925971
آپ کا تبصرہ