12 اگست، 2024، 1:56 PM

اسرائیل سخت انتقام کے منتظر رہے، جنرل شادمانی

اسرائیل سخت انتقام کے منتظر رہے، جنرل شادمانی

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے نائب رابطہ کار جنرل شادمانی نے کہا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد اسرائیل سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے مسلسل جوابی کاروائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

خاتم الانبیاء مرکز کے ڈپٹی کوارڈینیٹر جنرل شادمانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے سخت انتقام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفاک اور خونخوار صہیونی حکومت نے کئی مرتبہ تمام حدود پار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو روند ڈالا ہے لہذا اس کو تنبیہ کرنا بہت ضروری ہے۔

نائب رابطہ کار نے مزید کہا کہ تہران کے اندر ہمارے معزز مہمان پر حملہ صہیونی حکومت کے سابقہ جرائم سے بھی زیادہ سخت جرم ہے اسی وجہ سے رہبر معظم نے سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل شادمانی نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کو اس ناقابل معافی جرم پر سخت جواب دے گا۔

News ID 1925921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha