مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد جوابی کاروائی کے خوف سے صہیونی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
نتن یاہو انتظامیہ نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملے اور مواصلاتی نظام کے معطل ہونے کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون پر رابطے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی ایجنسی شین بٹ نے کابینہ کے وزراء کی رفت و آمد کو محدود کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کو مطلع کیے بغیر کوئی سفر نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ