1 اگست، 2024، 10:07 AM

پاکستانی قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمتی قراردار جمع

پاکستانی قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمتی قراردار جمع

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمتی قراردار جمع کروادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتی ہے اور خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی خلاف واضح موقف رکھتا ہے، بین الاقوامی برادری سے درخواست کہ وہ ایسے جارحانہ اقدامات سے روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے اور خطے میں دیرپا امن کی طرف بڑھنے کے لیے کام کرے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ان کے انصاف اور خود ارادیت کی جدوجہد میں یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور شہید اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطین کے لوگوں سے تعزیت کرتی ہے۔

News ID 1925736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha