مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد رضا عارف صدر مسعود پزشکیان کے حکم کے ذریعے 14ویں حکومت کے پہلے نائب صدر بن گئے۔
73 سالہ اصلاح پسند سیاست دان محمدرضا عارف نے محمد خاتمی کی حکومت میں نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔
وہ تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔
یاد رہے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے نئے صدر کے طور پر مسعود پیزشکیان کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ