10 جولائی، 2024، 8:06 PM

بھارتی سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ مسلم خواتین کیلئے بڑا فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ مسلم خواتین کیلئے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق شدہ مسلم خاتون اپنے شوہر سے نان نفقہ حاصل کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سی آر پی سی کی دفعہ ایک سو پچیس کے تحت مسلم خاتون اپنے شوہر سے کفالت کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

اس سے پہلے ایک مسلمان محمد عبدالصمد نے اپنی بیوی کو کفالت ادا کرنے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بدھ کو اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا نے یہ اہم فیصلہ سنایا ہے۔

ہندوستان کی عدالت عظمیٰ میں جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے سی آر پی سی کی دفعہ ایک سو پچیس کے تحت طلاق یافتہ بیوی کو نان نفقہ ادا کرنے کی ہدایت کے خلاف محمد عبدالصمد کی دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس ناگرتھنا اور جسٹس مسیح نے الگ الگ لیکن متفقہ فیصلہ دیا۔

ہائی کورٹ نے محمد صمد کو دس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1925330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha