9 جولائی، 2024، 1:52 PM

نئی ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، امریکہ

نئی ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، امریکہ

امریکہ نے نومنتخب ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے نومنتخب ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب سے امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے مذاکرات شروع کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ایران میں صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

News ID 1925309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 21:33 - 2024/07/09
      0 0
      Amrica Hamesha Ulti Bat Karta Hy Ye Ishara Hy K Muzakrat Karenge Lekin Is Ko Ba Baseerat Log Hi Samajh Sakte Hain