3 جولائی، 2024، 6:24 PM

شہداء طوفان الاقصی کے لواحقین کا تہران میں شاندار عوامی استقبال

شہداء طوفان الاقصی کے لواحقین کا تہران میں شاندار عوامی استقبال

تہران میں ایرانی عوام نے طوفان الاقصی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین کا شاندار استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین صہیونی حکومت کی ناکہ بندی توڑ کر ہمسایہ ممالک سے ہوتے ہوئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

65 خاندانوں پر مشتمل شہداء طوفان الاقصی کے لواحقین کا تہران میں عوامی سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر شہید حسین امیر عبداللہیان کی بیوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بچے مکانات کے ملبے تلے دب گئے اس کے باوجود صہیونی حکومت کے سامنے مقاومت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استقامت کی سرزمین ایران میں فلسطینی شہداء کے لواحقین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت گذشتہ نو مہینوں سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہداء میں کئی ہزار بچے اور خواتین بھی موجود ہیں۔

News ID 1925149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha