3 جولائی، 2024، 10:18 AM

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں تل ابیب پر میزائلوں کی بارش ہوگی

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں تل ابیب پر میزائلوں کی بارش ہوگی

معروف مغربی جریدے نے انتباہ کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں تل ابیب پر میزائلوں کی بارش ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، معروف جریدے اکانومسٹ نے اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ کی صورت میں مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اخبار نے صہیونی فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج جن تنصیبات کو چھپانا چاہتی ہے، حزب اللہ کے پاس ان کی مکمل ریکارڈ ہے اور کئی بار حملہ بھی کرچکی ہے۔

اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں ہولناک تباہی ہوگی کیونکہ لبنانی تنظیم کے ڈرون طیارے اور میزائل تل ابیب پر بارش کی طرح برسیں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکام غزہ میں اپنی ناکامی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کی باتیں کررہے ہیں جس خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News ID 1925139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha