29 جون، 2024، 4:38 PM

دہلی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا

دہلی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا

ہندوستان جو اب تک گرمی کی شدت سے نڈھال تھا، اب شدید اور موسلادھار بارشوں کی زد پر آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی دو دن کی موسلا دھار بارش میں ڈوب گیا جہاں گزشتہ روز بارش کا اٹھاسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بارش دو سو اٹھائس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو دارالحکومت میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارشوں میں سے ایک ہے۔

دہلی کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، گھروں کے اندر پانی آنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا اور لوگ نقل و حمل کے لیے کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اب تک مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بارش کے پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے۔ بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جب کہ کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں، دوسری طرف پینے کے پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، بجلی کی بندش نے بھی رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔

News ID 1925083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha