26 جون، 2024، 6:34 PM

غزہ کے عوام کے بارے میں اسرائیلی حکام کے خیالات خوفناک ہیں، روس

غزہ کے عوام کے بارے میں اسرائیلی حکام کے خیالات خوفناک ہیں، روس

روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکام غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومتی اہلکار کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں صہیونی اہلکار نے کہا تھا کہ غزہ میں کوئی سویلین نہیں ہے بلکہ سب دہشت گرد ہیں۔

لاروف نے کہا کہ روس غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائی کی کھل کر مخالفت کرتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے بارے میں صہیونی حکام کے بیانات انتہائی خوفناک ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 8 مہینوں کے دوران غزہ میں 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 80 ہزار سے زائد کو زخمی کرنے کے بعد عالمی برادری صہیونی حکومت پر شدید تنقید کررہی ہے۔

News ID 1924989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha