25 جون، 2024، 11:11 AM

لبنان پر حملے کی صورت میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو آگ لگادیں گے، عراقی مقاومت

لبنان پر حملے کی صورت میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو آگ لگادیں گے، عراقی مقاومت

عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اھل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ کیا ہے۔

عصائب اھل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ لبنان پر صہیونی حملے کی حمایت کرے تو عراق اور خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو آگ لگادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے سے انتہاپسند صہیونی حکومت کو پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں جن کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام حملے کی صورت میں جنگ کو طول دینے کے بجائے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

News ID 1924946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha