مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، امام خمینی (رہ) کے مقبرے کے متولی حجت الاسلام سید حسن خمینی نے امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام راحل خدا پر ایمان لانے اور اس کی راہ میں استقامت کے جذبے کو قوموں میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ نہایت دردناک ہے تاہم آج صیہونی رجیم کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔ اس کی سیاسی اور قانونی حیثیت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور یہ رجیم صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
آستان امام خمینی (رہ) کے متولی نے کہا کہ غاصب رجیم آج دنیا میں اپنا تسلط کھو چکی ہے جیساکہ رہبر معظم انقلاب نے طوفان الاقصیٰ کے موقع پر کہا تھا کہ یہ شکست ناقابل تلافی ہے۔ یہ تحریک جو ہم یورپی اور امریکی یونیورسٹیوں میں دیکھ رہے ہیں فلسطین کے مظلوم عوام کی مزاحمت کی دین ہے۔
سید حسن خمینی نے مزید کہا کہ ہمیں دونوں اماموں (امام خمینی اور امام خامنہ ای) کے وجود پر فخر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 35 سال گزرنے کے بعد بھی انقلاب کا یہ پرچم خدا کے فضل سے رہبرِ معظم انقلاب کے ہاتھوں میں بلند ہے۔
آپ کا تبصرہ