29 مئی، 2024، 7:23 PM

حزب اللہ کے کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر زبردست حملے

حزب اللہ کے کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر زبردست حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک زبردست حملے میں اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے دشمن کی نقل و حرکت کی محتاط نگرانی کے بعد بیاد بلیدہ بیس میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر توپ خانے سے حملہ کیا۔

 اس سے قبل حزب اللہ کے مجاہدین نے الرحیب پر اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا تھا۔

حزب اللہ نے مزید بتایا کہ اس نے گائیڈڈ میزائلوں سے رامیہ کے مقام پر اسرائیلی پوزیشننگ پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔

مزید برآں، لبنان کی مزاحمتی فورسز  نے مقبوضہ کفر شوبا پہاڑیوں میں سماعہ سائٹ کے قریب تعینات اسرائیلی چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 36,096 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ جب کہ 81,136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر حزب اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک تل ابیب رجیم غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں کرتی تب تک وہ اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

News ID 1924381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha