مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے تاکید کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج اس اسپتال کے احاطے سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال مکمل طور پر بند ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے مریض اور بچے ابھی بھی ہسپتال کے اندر ہیں جب کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی کے صحت کے شعبے کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ