مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ممتاز اسلامی سیاسی شخصیت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر پر سن کر دلی افسوس ہوا۔
ہم ایران اور خطے کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی زندگی میں شہید فقید کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور شہید کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید اور ساتھیوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
آپ کا تبصرہ