10 مئی، 2024، 3:24 PM

طوفان الاقصی کا 217 واں دن، رفح کے مشرق میں صہیونی حملہ، رہائشی مکانات تباہ، ویڈیو

طوفان الاقصی کا 217 واں دن، رفح کے مشرق میں صہیونی حملہ، رہائشی مکانات تباہ، ویڈیو

صہیونی فورسز نے رفح کے مشرق میں رہائشی علاقے پر حملہ کرکے متعدد گھروں کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی خاموش حمایت کے تحت اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر پر حملوں کو تیز کردیا ہے۔

رفح کے مشرقی علاقوں میں صہیونی فورسز نے رہائشی مکانات پر حملہ کرکے متعدد گھروں کو تباہ کردیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح رفح کے مشرق میں کئی رہائشی عمارتوں کو منہدم کردیا ہے۔ علاوہ ازین غزہ کے صبرا اور زیتون نامی قصبوں پر بھی گولہ باری کی گئی ہے۔

رفح سے ہی موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان کئی مقامات پر تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

News ID 1923868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha