3 مئی، 2024، 6:08 PM

قرآنی فعالیت سب سے بابرکت اسلامی اور جہادی کاموں میں سے ایک ہے، رہبر معظم انقلاب

قرآنی فعالیت سب سے بابرکت اسلامی اور جہادی کاموں میں سے ایک ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب نے اسلامی تبلیغی مرکز کے سربراہ کے خط کے جواب میں کہا کہ قرآنی فعالیت سب سے بابرکت اسلامی اور جہادی کاموں میں سے ایک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی کے "آیات کے ساتھ زندگی" کی قومی ہمآہنگی تحریک سے متعلق  خط کے جواب میں درج ذیل نکات بیان کئے:

بسمه تعالی

قرآنی فعالیت سب سے بابرکت اسلامی اور جہادی کاموں میں سے ایک ہے۔ اس سلسلے میں خیال رکھنا چاہئے کہ یہ بابرکت کام ادھورا نہ رہ جائے بلکہ اسے ہر صورت پایہ تکیمل کو پہنچ جانا چاہئے۔ 

قرآنی امور کی پیروی نہ کرنا اور متعلقہ پروگراموں کو اپ ڈیٹ نہ کرنا اس راہ میں موجود چیلنجوں اور آفتوں میں سے ایک ہے۔

قرآن کے حوالے سے پہلا ضروری کام خدا کے کلام  کے معانی کو سمجھنا ہے اور یقیناً حفظ بھی بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امسال "آیات کے ساتھ زندگی" کے عنوان سے جاری قومی سطح کی عوامی قرآنی مہم میں ماہ رمضان المبارک میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی شرکت رہی جس میں حفظ موضوعی کی بنیاد پر قرآن مجید کی 30 آیتوں پر توجہ دی گئی۔

News ID 1923728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha