30 اپریل، 2024، 9:27 AM

یمن کے مغرب میں کشتی کو حادثہ

یمن کے مغرب میں کشتی کو حادثہ

برطانوی تجارتی کمپنی کے مطابق یمن کی ساحلوں کے نزدیک سمندری جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی بحری تجارتی کمپنی کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کی ساحل کے نزدیک سمندری کشتی کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

برطانوی تجارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر حادثے کے حوالے سے خبر میں کہا ہے کہ یمن کی مغربی ساحل سے 54 کلومیٹر دور سمندر کے اندر کشتی کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے۔

کمپنی کے مطابق حادثے میں کشتی کو نقصان پہنچا ہے تاہم کشتی کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے۔

حادثے کے حوالے تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

News ID 1923660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha