27 اپریل، 2024، 9:11 PM

امریکہ کی یونیورسٹی طلبہ کو تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشس انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

امریکہ کی یونیورسٹی طلبہ کو تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشس انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے امریکی حکومت کے جابرانہ اقدامات کا سامنا کرنے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اس ملک کے طلباء کو سراہتے ہوئے غزہ کی حمایت میں مزید شدت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی محمد علی زلفی گل نے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں طلباء کے احتجاج کی ویڈیو فوٹیج شئیر کرتے ہوئے امریکی طلباء کی جانب سے غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ میں طلباء کو اپنے عقائد کے اظہار اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر امریکی پولیس کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ اس کے برعکس ایران میں طلباء اپنے آزادی اظہار رائے کے حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

زلفی گل کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام کو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ملک کے طلباء کے مطالبات سن لینے چایئں کہ جنہوں نے ظلم، بربریت، نسل کشی خاص طور سے خواتین اور بچوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ 

ایرانی وزیر نے کہا کہ جب دنیا کے  علمی اور تعلیمی حلقے اسرائیل کے جرائم کے خلاف کھڑی ہوں گے تو یقینی طور پر جنگی مساوات بدل جائیں گی اور دنیا اس نسل کشی کے خلاف مضبوط مؤقف اپنائے گی اور  بین الاقوامی ادارے مزید سنجیدہ فیصلے کریں گے۔

News ID 1923615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha