2 اپریل، 2024، 11:30 AM

اسرائیلی حملہ قابل مذمت، عالمی برادری ایکشن لے، عراقی اعلی رہنما کا مطالبہ

اسرائیلی حملہ قابل مذمت، عالمی برادری ایکشن لے، عراقی اعلی رہنما کا مطالبہ

عراقی سیاسی اور مذہبی رہنما عمارالحکیم نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری فوری ایکشن لے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ 

عراقی جماعت حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمارالحکیم نے صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی مقامات اور عمارتوں پر حملہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کا نوٹس لے اور فوری طور پر اقدام کرے۔

سید عمارالحکیم نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کا دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سفارتخانے پرامن مقامات ہیں جن پر حملے کا کسی کو حق نہیں ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

News ID 1923025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha