30 مارچ، 2024، 10:57 PM

سامراج مخالف محاذ کی تشکیل اسلامی انقلاب کی ثقافتی توسیع کی نشانی ہے، ایرانی مسلح افواج

سامراج مخالف محاذ کی تشکیل اسلامی انقلاب کی ثقافتی توسیع کی نشانی ہے، ایرانی مسلح افواج

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں سامراج مخالف تحریکیں اور مزاحمتی محاذ کی تشکیل در اصل اسلامی انقلاب کے استکبار ستیز کلچر کی توسیع ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے "یومِ اسلامی جمہوریہ" کے موقع پر ایک بیان جاری کر کے 12 فروردین کو ملک کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن قرار دیا گیا۔

ایرانی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دن ایرانی قوم کے بیرونی  تسلط سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے تاکہ عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام دنیا بھر کی آزادی پسند قوموں کے لئے ایک نمونہ عمل بن چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظریات اور پالیسیاں دنیا کی تمام اقوام کے لیے امید بخش ہیں جو مغربی تسلط خاص طور سے امریکا، برطانیہ اور  یورپی ممالک کے جابرانہ استحصالی نظام سے آزادی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران ظلم و استکبار کے خلاف ایک توانا آواز اور مظلوموں کا حامی ملک ہے اور دنیا بھر میں سامراج مخالف تحریکیں، مزاحمتی محاذ کی تشکیل اور توسیع، شیطان بزرگ امریکہ کی کھوکھلی طاقت کا خاتمہ اور اسرائیل مخالف جذبے کا احیاء اس عظیم انقلاب کے پھیلاؤ کی واضح نشانیاں ہیں اور اسلامی انقلاب کی استکبار مخالف ثقافت ملک کی سرحدوں سے باہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ مسلح افواج اسلامی انقلاب کے اہداف  کے حصول کے لیے بھرپور جد و جہد کریں گی اور قوم و ملک کی سلامتی اور آزادی کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے سے دریغ نہیں کریں گی۔

News ID 1922958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha