29 مارچ، 2024، 3:22 PM

پاک بحریہ کا اقدام قابل قدر ہے، ایران

پاک بحریہ کا اقدام قابل قدر ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاک بحریہ کی جانب سے ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے کے اقدام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ بحریہ نے ایرانی ماھی گیروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاکر قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی دوستی سرحدوں سے باھر تک پھیلی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی بحریہ کی کشتی پی این ایس یرموک نے سمندر میں ڈوبنے کے خطرات سے دوبار 8 ایرانی ماہی گیروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجات دی تھی۔

News ID 1922927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha