28 مارچ، 2024، 12:12 PM

جنگ غزہ کی آڑ میں صہیونی آبادکاری میں اضافہ

جنگ غزہ کی آڑ میں صہیونی آبادکاری میں اضافہ

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق نتن یاہو حکومت نے غزہ میں جاری جنگ کی آڑ میں غرب اردن میں صہیونیوں کی آبادکاری کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ جاری ہے۔ عالمی برادری کی توجہ غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی تباہی اور نقصانات پر مرکوز ہے۔ ان حالات میں نتن یاہو حکومت غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونیوں کو آباد کرنے کے منصوبے پر تیزی سے عمل کررہی ہے۔

فلسطینی تنظیم فتح کی انقلابی کونسل کے رکن تیسیر نصراللہ نے اسپوٹنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ کی آڑ میں صہیونی حکومت خاموشی کے ساتھ آبادکاری کے منصوبے پر عمل کررہی ہے بلکہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران اس میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو اسرائیل کی پالیسی کو آگے بڑھارہے ہیں جس کے تحت کسی خودمختار فلسطینی حکومت کی تشکیل کا منصوبہ ناکام بنایا جارہا ہے۔

صہیونی چینل 7 کے مطابق گذشتہ جمعہ کو صہیونی انتہاپسند وزیرخزانہ سموتریچ نے حکم دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے درہ اردن میں 800 ہیکٹر زمین پر قبضہ کیا جائے۔

News ID 1922895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha