12 مارچ، 2024، 11:11 AM

غزہ میں شدید قحطی، انسانی المیہ درپیش ہے، فلسطینی وزارت صحت

غزہ میں شدید قحطی، انسانی المیہ درپیش ہے، فلسطینی وزارت صحت

صہیونی حکومت کی جانب سے شدید حملوں اور امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ میں آنے والے امدادی سامان کی مقدار میں تشویشناک حد تک کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں غذائی قلت اور قحطی کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز امدادی سامان کے صفوں میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے پوری دنیا میں ان مظالم کے مناظر دیکھے جانے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے کوئی ردعمل نظر نہیں آرہا ہے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکن بھی غذائی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز سے بھوکے ہیں۔

News ID 1922536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha