9 مارچ، 2024، 11:17 AM

غزہ میں صہیونی فورسز کو تھکاوٹ اور شکست کا سامنا ہے، صہیونی میڈیا

غزہ میں صہیونی فورسز کو تھکاوٹ اور شکست کا سامنا ہے، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فورسز کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی فورسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صہیونی چینل 13 نے غزہ میں اسرائیلی فوج کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس اور غرہ کے دیگر علاقوں میں تعیینات اسرائیلی فوجیوں کے چہروں سے  تھکاوٹ اور شکست کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔ گفعانی اور دیگر فوجی بریگیڈز غزہ کی دلدل میں پھنسنے کے بعد سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

خان یونس میں شدید حملوں کے باوجود اسرائیلی فورسز پیشقدمی نہیں کرسکی ہیں۔ فلسطینی مجاہدین کے حیران کن حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج پرانے ٹینک استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران مقاومت نے شدید ضربیں لگائی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے شمال اور جنوب دونوں میں ہتھیار اور جنگی آلات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ چھے مہینے حملہ کرنے کے باوجود صہیونی فورسز غزہ کے شمال اور جنوب میں دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔

News ID 1922480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha