21 فروری، 2024، 9:57 AM

غزہ میں خواتین پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کا موقف قابل تعریف ہے، حماس

غزہ میں خواتین پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کا موقف قابل تعریف ہے، حماس

مقاومتی تنظیم نے غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی بے حرمتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے موقف کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

اہلکاروں نے اپنے بیان میں اس طرح کے واقعات کو صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی کی نسل کشی اور نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی بے گناہ خواتین کی گرفتاری اور جیلوں میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہونا چاہئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے موقف کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی خواتین کو انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

News ID 1922064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha