مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں سے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں بے جرم و خطا گرفتار فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے مطابق حالیہ دنوں میں صہیونی فورسز نے غزہ سے اب تک 43 جبکہ غرب اردن سے 18 فلسطینی خواتین کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا ہے۔ مجموعی طور پر صہونی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
فلسطینی تنظیم کے مطابق قیدی خواتین کو سخت حالات کا سامنا ہے۔ پینے کے صاف پانی اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے ان کو محروم کیا جارہا ہے۔
تنظیم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ قیدی خواتین کو پیٹ اور گردے کی بیماری کی شکایت ہے۔ صہیونی جیل حکام مریضوں کو ڈاکٹر تک رسائی نہیں دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیون کی تعداد 7ہزار 800 ہے جن میں 260 جوانوں اور بچوں کو نومبر کے مہینے میں گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ