مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 29092 افراد شہید اور 69028 زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 26 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 145 کو زخمی کردیا ہے۔
خان یونس کے ناصر ہسپتال کو صہیونی فورسز نے محاصرے میں لیا ہے جس سے طبی عملے اور زیرعلاج افراد کی جان خطرے میں ہے۔
آپ کا تبصرہ