9 فروری، 2024، 8:51 PM

پاکستان میں مخلوط حکومت کیلئے جوڑ توڑ، شہباز اور ڈار کی آج رات آصف زرداری سے ملاقات کا امکان

پاکستان میں مخلوط حکومت کیلئے جوڑ توڑ، شہباز اور ڈار کی آج رات آصف زرداری سے ملاقات کا امکان

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت کے اعلان کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری اور اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں ۔بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی  سکھر سے خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے۔فریال تالپور بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار آج رات آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں اتحادی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کل صبح اسلام آباد میں الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایسے آزاد امیدوار جن کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے  ان سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری کے ہمراہ بلاول کے بھی ہونے کے امکانات ہیں۔

News ID 1921792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha