1 فروری، 2024، 2:55 PM

طوفان الاقصی کا 117 واں دن، غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری

طوفان الاقصی کا 117 واں دن، غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری

صہیونی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس سے کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کررہی ہیں۔ آج علی الصبح غزہ کے مرکزی علاقوں سمیت جنوبی اور شمالی حصوں پر اسرائیل نے جارحیت کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 

صہیونی ریڈیو نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل کامیاب نہیں ہوسکا ہے اسی طرح غزہ کے مرکزی علاقوں اور خان یونس میں بھی حماس کی سرنگیں باقی ہیں۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی ورزشگاہ یرموک پر صہیونی طیاروں نے بمباری کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ غزہ کےجنوب مشرقی علاقے میں صہیونی حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1921613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha