30 جنوری، 2024، 11:58 PM

شام سے فوجی انخلاء کا ارادہ نہیں، امریکہ

شام سے فوجی انخلاء کا ارادہ نہیں، امریکہ

امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ان کا ملک شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی معاون سیکرٹری نے ترکی کے حالیہ دورے کے دوران کہا ہے کہ ان کا ملک شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا ارادہ نہیں رکھتا۔

وکٹوریہ نولینڈ نے CNN کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن حکومت کے شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے ارادے سے متعلق رپورٹس کے جواب میں کہا: پہلے میں یہ واضح کر دوں کہ امریکہ شام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ استنبول کے ایک چرچ میں پیش آنے والے حالیہ المناک واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش اب بھی کئی علاقوں میں سرگرم ہے اور ہم کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون ترکی کے ساتھ عراق اور شام دونوں میں جاری رہنا چاہیے، اگرچہ بعض اوقات ہم اس بات پر متفق نہیں ہوتے کہ اس جنگ کو کیسے منظم کیا جائے، لیکن اس تعاون کو مضبوط کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، کیونکہ ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ترکی میں ان کے دورے کے دوران  اٹھائے گئے مسائل میں سے ایک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعاون کی بحالی اور شام میں اختیار کئے جانے والے میکنزم کے حوالے سے بات چیت تھی، کیونکہ فریقین وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔

News Code 1921587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha