مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے اقوام متحدہ میں امریکی کردار کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی اندھی حمایت میں سیکورٹی کونسل کو اغوا کررکھا ہے۔
واسیلی نبنزیا نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کے لئے امریکہ سلامتی کونسل کے اراکین کو اپنا ہمنوا بناتا ہے اور صہیونی حکومت مخالف قراردادیں منظور ہونے سے روکتا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے دن بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے حملوں کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ