مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز تہران میں عراق کے نائب وزیر خارجہ 'محمد حسین محمد بحر العلوم' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران خطے کے استحکام میں عراق کے نمایاں کردار کی تعریف کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم سے نمٹنے کے لیے سفارتی اور بین الاقوامی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو خطے کے لیے ایک بہترین رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مسلسل دوروں اور مشاورت کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات اور تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔
عبد اللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی معاہدے کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس کی تمام شرائط کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں عراق کے نائب وزیر خارجہ نے فلسطینی سرزمین پر صیہونی حکومت کے 75 سالہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے دفاع کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ