10 دسمبر، 2023، 11:39 PM

جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنا غزہ کی جنگ میں امریکی مداخلت کی دلیل ہے، ایرانی صدر

جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنا غزہ کی جنگ میں امریکی مداخلت کی دلیل ہے، ایرانی صدر

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کو روکنے اور جوانوں کی آبادی جیسے مسائل میں تمام حکومتی محکموں پر زور دیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے فلسطینی عوام کے قتل عام میں شریک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد پر 15 میں سے 13 اراکین نے اتفاق کیا تھا تاہم امریکہ نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرکے منظور ہونے نہیں دیا تھا۔ برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
 

News ID 1920494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha