مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق النشرہ نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین نے پریس کانفرنس میں احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات شروع نہ کرنے کی صورت میں نتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔
لواحقین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرکے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے دھرنا دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد یرغمالیوں کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں لہذا حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کے پاس یرغمال 136 اسرائیلیوں کی فوری رہائی کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔
رونامہ ہارٹز نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ یرغمالیوں کے لئے ہر دن زندگی کا آخری دن ہوسکتا ہے لہذا ہم ان کی زندگی کے بارے میں پریشان ہیں۔
آپ کا تبصرہ