مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران خطے میں موجود امریکی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قابض امریکی افواج کے ساتھ جنگ صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب عراق سے مکمل انخلا کرکے چلی جائیں۔ یہ ہمارا مصمم ارادہ اور آخری فیصلہ ہے جس پر ہر قیمت پر عمل کیا جائے گا۔
غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں اور بے گناہ عوام کے قتل عام کے بعد عراقی مقاومتی گروہوں نے ملک میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔ عراقی تنظیموں کے مطابق یہ حملے امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت کا ردعمل ہیں۔
آپ کا تبصرہ