مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر تیل اوجی نے عراقی وزیر توانائی عبدالکریم اور ان کے معاون کے ساتھ تہران میں ملاقات کی اور تینیکی اور انجئنیرنگ کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی پر بھی اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ عراقی وزیر توانائی 23 ویں بین الاقوامی توانانئی کی نمائش میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔
اس سے پہلے مئی میں ایرانی وزیر تیل نے بغداد میں عراق کے وزیرتوانائی سے ملاقات کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔
عراقی وزیراعظم کی موجودگی میں ہونے والے اس معاہدے کی رو سے دونوں ممالک نے تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل منصوبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ