16 نومبر، 2023، 2:09 PM

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات بارے رائٹرز کی خبر کی تردید کر دی

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات بارے رائٹرز کی خبر کی تردید کر دی

حماس نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ہنیہ کی ملاقات بارے رائٹرز کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں خبر رساں ادارے روئٹرز کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزید کہا: ہمیں اس بے بنیاد خبر کی اشاعت پر افسوس ہے اور اس نیوز ایجنسی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خبروں کی اشاعت میں درستی اور صحت کو معیار بنائے۔

قبل ازیں روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے تین اعلیٰ حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ "ایران کے سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ تہران میں (6 نومبر) ملاقات میں کہا تھا کہ حماس نے صیہونی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بارے میں ایران کو آگاہ نہیں کیا تھا اس لیے تہران جنگ میں شامل نہیں ہو گا۔

News ID 1920024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha