13 نومبر، 2023، 3:56 PM

امریکہ، APEC سربراہی اجلاس کے موقع پر مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ، APEC سربراہی اجلاس کے موقع پر مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

سان فرانسسکو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس کے موقع پر فلسطین کے حامیوں نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایپک ممالک کے سربراہان مملکت کے مشترکہ اجلاس کے دوران فلسطین کے ہزاروں حامی شہر کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین ایپک ممالک سے صہیونی حکومت کی طرف سے ہونے والی نسل کشی روکنے اور غزہ کو آزاد کرنے کی نعرے بازی کررہے تھے۔

یاد رہے کہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے 21 ممبران کے مختلف وفود اور سربراہان مملکت 11 اور 17 نومبر تک تنظیم کے 30ویں سربراہی اجلاس کے سلسلے میں سان فرانسسکو میں ملاقات کریں گے۔

11 سے 14 نومبر تک ممالک کے اقتصادی ماہرین اور 15 سے 17 نومبر تک رکن ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1919979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha