21 اکتوبر، 2023، 7:53 AM

غاصب صہیونیوں سے براہ راست جنگ ہماری آرزو ہے، ایران کی 204 طلبہ تنظیموں کا مشترکہ بیانیہ

غاصب صہیونیوں سے براہ راست جنگ ہماری آرزو ہے، ایران کی 204 طلبہ تنظیموں کا مشترکہ بیانیہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی طلبہ تنظیموں نے فلسطینیوں کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص دل سے اعلان کرتے ہیں کہ اگر صہیونیوں کے ساتھ براہ راست جنگ کی شرائط فراہم ہوئیں تو ہم پورے دل و جان کے ساتھ میدان میں حاضر ہوں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی کے 204  طلبہ تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی رجیم کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیانیہ جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے: 

بسم الله الرحمن الرحیم

أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَیٰ نَصْرِ هِمْ لَقَدِیرٌ

جن لوگوں پر حملہ کیا گیا ہے انہیں قتال کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ ان پر ظلم ہوا ہے، یقیناً اللہ ان کی مدد پر قادر ہے۔ (سورہ مبارکہ حج کی آیت نمبر 9)۔

اے دلاوران فلسطین، تم پر درود و سلام ہو کہ آج تم نے محور مقاومت جتنی عظیم الشان رزمیہ مثال قائم کی۔

تم پر سلام ہو اے ملت غیور فلسطین، سلام ہو تمہارے غیرت مند مردوں، صابر عورتوں اور تمہارے ان بہادر مجاہدوں پر جنہوں نے اپنی بہادری اور ایثار و قربانی سے مزاحمت اور آزادی کا پرچم بلند کیا اور انشاء اللہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ پرچم منجی عالم بشریت (حضرت امام مہدی ع) کے مبارک ہاتھوں میں نہیں پہنچتا۔

خدا کی رحمت ہو تم پر اے صبر و رضا کے پیکرو! کہ تمام تر عداوتوں اور آزمائشوں کے باوجود راہ حق پر ثابت قدم ہو۔

 ہم جہادی طلباء جو موجودہ حالات میں اس وقت غاصب صیہونی رجیم سے آمنے سامنے ہو کر لڑنے کی فرصت سے محروم ہیں۔ 

لیکن یاد رہے کہ ہم غدار صیہونی دشمن، اس پیشہ ور مجرم اور بچوں کے قاتل کے خلاف اپنا انقلابی اور خیبری غصہ سینوں میں لئے انقلابی جذبے کے ساتھ میلوں دور سے آپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور آپ کے دکھ درد میں شریک ہیں اور ہم خدا کی راہ میں جہاد اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں اور ہم خلوص دل سے اعلان کرتے ہیں کہ اگر حالات اور شرائط میسر آئیں تو غاصب صہیونیوں کے ساتھ براہ راست جنگ کے میں میدان میں کود پڑیں گے اور پورے دل و جان سے آپ کی نصرت کے لئے پروانہ وار پہنچ جائیں گے۔ 

ہمارے عظیم فاتح بھائیو اور بہنو!! درحقیقت ہم سب کے دلوں کا یہ اتحاد خدائے منان کی خصوصی عنایت اور مدد کے طفیل ہے اور جان لیں کہ غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی تک ہم اس میدان نبرد میں آپ کے ساتھ رہیں گے اور ہم آپ عظیم دلاوران مقاومت کی حمایت اور مدد سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ 

خدا کے لطف و کرم سے غاصب صہیونیوں کی نابودی اور خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور مزاحمت کی فتح و کامرانی یقینی اور نزدیک ہے۔

مظلوم فلسطینیوں کے حامی اسلامی جمہوریہ ایران کی جہادی طلبہ تنظیموں کے نمائندگان۔

News ID 1919552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha