مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت غزہ میں بے گناہ شہریوں پر حملے روکنے کے لئے مصر اور امریکہ کے ساتھ اتفاق کرچکی ہے۔
المیادین کے مطابق جنگ بندی کا مقصد نشر سے دوہری شہریت کے حامل افراد کو نکالنا اور علاقے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنا ہے۔
داراین اثناء غزہ سے حکومتی دفتر نے کہا ہے کہ مصر کی طرف رفح گزرگاہ کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے۔
جنگ بندی کی خبریں موصول ہونے سے چند لمحے پہلے صہیونی جنگی طیاروں نے رفح کوریڈور کے اطراف میں بمباری کی ہے۔ صہیونی فورسز کی جانب سے پھینکے گئے گولوں کے بارے میں فلسطینی ذرائع نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بموں کو گذشتہ جنگوں میں کبھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیلی بم نیٹو کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ فلسطین سے مقامی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل سفید فاسفور بم استعمال کررہا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر پابندی ہے۔
آپ کا تبصرہ