مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ میں صہیونیوں کی بڑی تعداد اسرائیل سے فرار ہونے کی تصویریں اور ویڈیوز منتشر ہورہی ہیں جو حماس اور دیگر مقاومتی گروہوں کے وسیع حملوں کے بعد خوف و ہراس کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں رہنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
اسی سلسلے میں بن گوریان ائیرپورٹ پر صہیونیوں کے جم غفیر کی تصویریں ذرائع ابلاغ کی زینت بن گئی ہیں جس میں صہیونیوں کے چہرے سے خوف کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔
دراین اثناء صہیونی حکومت حماس کے حملوں کو رکوانے کے لئے مصر کی حکومت سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ نتن یاہو نے قاہرہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 350 صہیونی ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں علاوہ ازین 750 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے بارے میں اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ