19 ستمبر، 2023، 11:39 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ تازہ ہوا جھونکا ہے، قطر

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ تازہ ہوا جھونکا ہے، قطر

قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ جوہری معاہدے کی طرف واپسی پر منتہی ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بیان جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہونے میں دو سال کا عرصہ لگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قیدیوں کی آزادی کے بعد مالی امور پر ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔ 

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے لئے قطر کی جانب سے ثالثی پر مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دو سالوں کے دوران قطر کے نمائندہ وفد نے تہران اور واشنگٹن کے متعدد دورے کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مالی امور میں ضمانتیں بھی شامل ہیں۔

دراین اثناء قطر کے وزیر خارجہ کے مشیر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے کہا ہے کہ ایران سے آزاد ہونے والے پانچ امریکی شہری عنقریب دوحہ پہنچ رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت ریلیز ہونے والی ایرانی رقوم کو دوحہ میں موجود بینکوں کے اکاؤنٹس میں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے بعد جوہری معاہدے کی طرف واپسی بھی ممکن ہوسکے گی۔

News ID 1918907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha