14 ستمبر، 2023، 3:41 PM

چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا؛ نئے سفیر نے طالبان حکام کو تقرری اسناد پیش

چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا؛ نئے سفیر نے طالبان حکام کو تقرری اسناد پیش

افغانستان میں چین کے نئے سفیر نے اپنی اسناد طالبان حکام کے حوالے کر دیں، اس طرح طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین افغانستان میں نیا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز افغانستان میں چین کے نئے سفیر نے کابل میں طالبان حکام کو اپنی اسناد پیش کیں، اس طرح چین افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کی جانب سے معاملات سنبھالنے کے بعد "چو چینگ" افغانستان میں سفارتی مشن سنبھالنے والے کسی بیرونی ملک کے پہلے سفیر ہیں۔

افغان حکمران ادارے کے نائب ترجمان بلال کریمی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے افغانستان میں چین کے نئے سفیر کی اسناد حاصل کر لی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان کے دفتر نےطالبان چینی سفیر کی اسناد پیش کرنے کی تقریب کی تصاویر بھی شائع کیں جو آج افغانستان کے صدارتی محل میں طالبان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند اور وزیر خارجہ امیر خان متقی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ 

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان نے چین کے ساتھ ملک کے شمال میں واقع آمو دریا آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کے لیے پہلا بین الاقوامی معاہدہ کیا تھا۔ 

News ID 1918825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha