7 ستمبر، 2023، 6:42 PM

موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف؛

غاصب صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات؛ مغربی کنارے میں اپارتھائیڈ نظام نافذ کر رہی ہے

غاصب صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات؛ مغربی کنارے میں اپارتھائیڈ نظام نافذ کر رہی ہے

صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا کہ غاصب صیہونی حکومت مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نظام اور نسلی امتیاز کی پالیسی نافذ کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت مغربی کنارے میں نسلی امتیاز پر مبنی اپارتھائیڈ نظام نافذ کررہی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، تمیر باردو نے مزید کہا: ایک ایسی سرزمین کہ جہاں دو قومیں دو مختلف قانونی نظاموں کے تابع ہوں، وہاں غاصب رجیم کا نسل پرستانہ نظام غالب ہے۔ ہاں یہ ایک نسل پرست حکومت ہے۔

اگرچہ بارڈو نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ 2011 اور 2016 کے درمیان موساد کے سربراہ کے طور پر اپنے دور میں فلسطینیوں کے خلاف اس نسل پرستانہ سلوک کا مشاہدہ کر چکے ہیں؟ لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اسرائیل کے لئے ایران کے جوہری پروگرام سے بھی زیادہ اہم اور ترجیحی مسئلہ ہے۔ لیکن انتہا پسند وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جوہری پروگرام کو ایک سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موساد کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے دور میں نیتن یاہو کو بارہا خبردار کیا کہ اسرائیل کی (جعلی) سرحدوں کا تعین کرنا ضروری ہے ورنہ یہودی ریاست کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ گزشتہ سال سے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کی جانب سے عدالتی نظام کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے آرہے ہیں۔

News ID 1918755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha