27 اگست، 2023، 4:12 PM

فلسطین کے بارے میں عراق کے صدر کا تازہ ترین موقف

فلسطین کے بارے میں عراق کے صدر کا تازہ ترین موقف

عراق کے صدر نے آج بغداد میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ایوان صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد نے اتوار کے روز بغداد پیلس میں عراق میں متعین فلسطینی سفیر احمد عقل کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عبداللطیف راشد نے عراق اور فلسطین کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور ان تعلقات کو اس طریقے سے استوار کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا جو دونوں قوموں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کے حصول کے لیے ان کی حمایت میں عراق کے مضبوط موقف پر بھی زور دیا۔

بغداد میں فلسطینی سفیر نے بھی عبداللطیف راشد کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین کے عوام کے حقوق کی حمایت میں عراق کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے فلسطینیوں کی طرف سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش پر زور دیا۔

News ID 1918622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha